خاوند کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خاوند کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔
کنڈان خورد کی رہائشی فرحت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند ایوب نے گھریلو ناچاقی پر اسے کلہاڑی سے حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا رہا،ملزم نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔