فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خارجہ پالیسی کو تمام طبقات کے لیے مثالی :تاجر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا فضل الرحمن، ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شفیق الرحمن، چیئرمین انجمن تاجران سرگودھا کینٹ انجینئر میان حسان سعید اور صدر انجمن تاجران یونیورسٹی روڈ جواد خر موڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر قرار دیتے ہوئے سراہا۔
مقررین نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز بدلے ہوئے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں اور واشنگٹن، دی جینگ، ریاض اور تہران کے ساتھ مثالی روابط میں متحرک رہ کر خطے میں بھارت کو اپنی بہترین پالیسیوں اور منصوبہ بندی کے ذریعے ہر طرف مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔