ٹک ٹاکرز کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کینٹ پولیس نے متحدہ عرب امارات کی بدنام ٹک ٹاکر صوفیہ گجراتن اور اس کی ساتھی گجرات کی ٹک ٹاکر سدرہ شعیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
مقدمہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر توہین مذہب کی دفعات کے تحت اسد رشید ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز نے مذہبی مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے بے ہودہ الفاظ استعمال کیے اور یہ عمل بار بار دہرایا، جس کے باعث مسلم کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔پولیس کے مطابق ویڈیو ثبوت حاصل کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔