فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد

ٹیم نے گوشت کا معائنہ کیا اور مضرِ صحت قرار دیتے موقع پر ہی تلف کر دیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے لاہور روڈ پر مانگی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بیمار جانوروں کا مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے کی اطلاع پر ایک حویلی سے 800 کلو گرام گوشت برآمد کر لیا، جو ناقابلِ استعمال اور بدبودار تھا۔ٹیم نے برآمد شدہ گوشت کا معائنہ کیا اور اسے مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے موقع پر ہی تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران حویلی میں موجود ملزم ذوالفقار کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی آصف موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں