قائداعظم کے اصول قوم کیلئے رہنما ہیں:ڈپٹی کمشنر
قائداعظم کا پیغام ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کیلئے اہم ہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)یوم قائد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے جن کی قیادت، اصول پسندی اور عزم نے ہمیں ایک آزاد وطن عطا کیا۔ قائداعظم کا پیغام ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے رہنما اصول ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں بطور قوم قائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے دیانت داری، محنت اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینا ہوگا۔ ملک کی ترقی اور استحکام اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے سرکاری ملازمین کو نظم و ضبط، فرض شناسی اور اعلیٰ اخلاقی معیار اپنانے کی تلقین کی تھی۔ ایک سول سرونٹ کا کردار ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا پل ہوتا ہے ، اس لیے ذمہ داری اور امانت داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ناگزیر ہے ۔