بھاگٹانوالہ:الائیڈ سکول میں رزلٹ و تقسیمِ انعامات کی تقریب

بھاگٹانوالہ:الائیڈ سکول میں رزلٹ و تقسیمِ انعامات کی تقریب

تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضامن ہے :پروفیسر ڈاکٹر انصر محمود

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)الائیڈ سکول بھاگٹانوالہ میں سالانہ رزلٹ و تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور معززینِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر انصر محمود چوہدری تھے ، جبکہ ذوالفقار علی چودھری اور ڈاکٹر حنان اسلم بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر انصر محمود چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ذریعے طلبہ کو عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون سے طلبہ بہترین نتائج حاصل کر رہے ہیں، جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا، اور کہا کہ الائیڈ سکول بھاگٹانوالہ تعلیمی میدان میں قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہا ہے ۔بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام دعا اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں