فاروقہ سرگودھا: پیرا فورس کی ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی
سبزیاں،فروٹ سڑک پر پھینک دئیے ، درجن سے زائد ریڑھیاں قبضے میں لے لیں
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )پیرا فورس نے فاروقہ میں ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ریڑھیوں کو قبضے میں لے لیا۔گذشتہ روز پیرا فورس نے ایکشن لیتے ہوئے درجن سے زائد ریڑھیوں پر پڑی سبزیاں اور فروٹ سڑک پر پھینک دی اور ریڑھیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ بعد ازاں پیرا فورس کے انچارج نے ریڑھی بانوں سے سوال جواب شروع کیے اور معلوم کیا کہ کون سبزی اور فروٹ مفت وصول کرتا ہے اور فنڈ کس کو دیا جاتا ہے ۔ ریڑھی بانوں نے حلفیہ بیانات دئیے ۔معلوم ہوا کہ ایک شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو تجاوزات ہٹانے کی درخواستیں دی تھیں اور بعد ازاں خود جگہ حاصل کر کے کاروبار شروع کر دیا۔ اس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی، تاہم آپریشن کے دوران اس کی مقبوضہ جگہ بھی خالی کرائی گئی۔