واں بھچراں: فحاشی کے اڈے پر پولیس کارروائی، 4 گرفتار
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )واں بھچراں میں پولیس نے فحاشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ کی سربراہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ایک شخص فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں محمد عمران روکھڑی نے بتایا کہ فحاشی کے اڈے کسی صورت براداشت نہیں کیے جائیں گے اور کوئی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ یہ کارروائی ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ریٹائرڈ) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر انجام دی گئی۔پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر عالم خاتوں کے گھر کے ساتھ ملحقہ جھاڑیوں میں رنگ رلیاں اور بوس کنار کرتے ہوئے دو جوڑوں کو گرفتار کیا۔ اس فحاشی کے اڈے پر بیرون اضلاع سے خواتین کو لا کر دھندہ کروایا جاتا تھا۔گر فتار ہونے والی بی بی رابعہ کا تعلق چکوال سے تھا، جبکہ بھنورے محمد یامین شاہ ولد محمد یاسین شاہ اور غلام فرید ولد عبدالعزیز (ساکن مطلوب آباد) کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ قحبہ خانہ کی سربراہ عالم خاتوں کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ راج امیر نامی شخص فرار ہوگیا۔