کوٹ مومن:کرسمس اور یومِ قائداعظم پر ستھرا پنجاب کی تقریب
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کوٹ مومن میں ستھرا پنجاب تحصیل کوٹ مومن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مسیحی برادری نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور 25 دسمبر، یومِ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے حوالے سے بھی کیک کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کے بعد تحصیل مینجر ستھرا پنجاب مستنراقبال اور پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور احمد بھٹی نے بچوں سے خصوصی محبت و شفقت کا اظہار کیا، انہیں پیار دیا اور مسیحی برادری کے بچوں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئے ۔اس تقریب نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔