شجرکاری صدقہ جاریہ، ماحول دوست اقدامات ضروری:چودھری ممتاز

شجرکاری صدقہ جاریہ، ماحول دوست اقدامات ضروری:چودھری ممتاز

پودے زمین کا زیور،آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ ، انکی حفاظت بھی ضروری

شاہ پور صدر (نامہ نگار )شجرکاری صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب ہمیشہ ملتا رہتا ہے اور پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال بھی ضروری ہے ۔ یہ بات کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب، ریجنل آفس سرگودھا، چودھری ممتاز احمد دیو نے آفس ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ہسپتال شاہپور صدر میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید آصف شاہ اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔ چودھری ممتاز احمد دیو نے کہا کہ دور حاضر کے مصنوعی ماحول میں شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قومی فرض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، اور لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست پودے زمین کا زیور اور آکسیجن کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں، اس لیے شجرکاری اور اس کی حفاظت کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں کا حصہ بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں