ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد کی سالگرہ منائی گئی

ن لیگ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد کی سالگرہ منائی گئی

تقریب کی صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کی، کار کنوں کی بھر پور شرکت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع سرگودھا کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کی۔ تقریب میں اسماء یونس، رخسانہ طاہر، فوزیہ پروین، لیلیٰ خالد سمیت دیگر عہدیداران اور خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو اور دیگر مقررین نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان ایک اسلامی ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں آیا۔ قائدِاعظم ایک بااصول، مدبر اور جرات مند رہنما تھے جن کے افکار آج بھی مشعلِ راہ ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت قائدِاعظم محمد علی جناح کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے اور پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین مملکت اور مضبوط معیشت بنانے کے لیے میاں محمد نواز شریف کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان نوشتۂ دیوار ہے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر خود ناکامی سے دوچار ہوں گے ۔تقریب کے اختتام پر بانیٔ پاکستان کے درجات کی بلندی، میاں محمد نواز شریف کی درازیٔ عمر اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں