اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کے دفتر میں قائدِ اعظم کی سالگرہ ، کیک کاٹا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کے دفتر میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے دفتر کے سٹاف ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد، اصول پسندی اور قانون کی بالادستی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد کے افکار پر عمل کرتے ہوئے دیانت داری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اسٹاف پر زور دیا کہ وہ قائدِ اعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور نظم کو اپنی عملی زندگی اور دفتری امور میں اپنائیں، عوام کے ساتھ حسنِ سلوک اور دیانت داری سے فرائض انجام دیں، اور ریاستی ذمہ داریوں کو قومی امانت سمجھ کر نبھائیں۔