ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

 ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف  کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرزئی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دوران تلاشی دو افراد سے ایک ایک تیس بور پسٹل اور 11 کارتوس برآمد کیے ، جبکہ کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک ملزم سے بارہ بور بندوق اور کارتوس اور دوسرے ملزم سے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔چاروں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں