خوشاب:3 مرلہ ہاؤسنگ اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس
خوشاب (نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ضلع خوشاب میں 3 مرلہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 3 مرلہ اسکیم کی پیش رفت، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکیم پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔