چارہ جات میں جپسم پاؤڈر سمیت دیگر خطرناک مواد شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کاغذی کاروائی کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرنے کی روش برقرار
جبکہ چارہ جات میں جپسم پاؤڈر سمیت دیگر مختلف خطرناک عناصر کی ملاوٹ اور اسکی کھلے عام فروخت پر فارمرز حضرات نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ شعبوں کی جانب سے نہ صرف دانستہ غفلت کا مظاہر کیا جا رہا ہے بلکہ شکایات پر نوٹس لینے کی بجائے متعلقہ دوکانداروں سے ساز باز کر کے سنگین جرم کیا جا رہا ہے ، ملاوٹ شدہ چارہ کے استعمال سے مویشی بیماری اور ہلاک ہو رہے ہیں، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔