غیر قانونی پٹرول پمپ سیل دو مالکان پر بھاری جرمانے

 غیر قانونی پٹرول پمپ سیل  دو مالکان پر بھاری جرمانے

خوشاب (نمائندہ دُنیا) ضلع خوشاب میں پٹرولیم مصنوعات کے غیر محفوظ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر نے تھل کے علاقے میں چھاپے مار کر دو پٹرول پمپ سیل کر دیے ۔

غیر قانونی طور پر نصب یونٹس کو تحویل میں لے کر پٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جبکہ دونوں پٹرول پمپ مالکان پر دس، دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سیل کیے گئے پٹرول پمپوں میں نواز جوئیہ چوک روڈہ کا امجد پٹرول اسٹیشن اور ڈھلیانوالا روڈ پر واقع نعمان جوئیہ فلنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر نے خبردار کیا کہ غیر قانونی پٹرولیم کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں