اتوار کی عبادات کے موقع پر گرجا گھروں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
میانوالی ،کندیاں (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) میانوالی ،کندیاں اور چشمہ کے علاقوں میں مسیحی برادری کی اتوار کی عبادات کے موقع پر تمام چرچز پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔
پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اقلیتی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے گئے تاکہ مسیحی برادری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ادا کر سکے ۔ پولیس حکام کے مطابق اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔