پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ محمد احسن شہید کی کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ محمد  احسن شہید کی کارکردگی رپورٹ جاری

46اڈا (نمائندہ دنیا )فیصل آباد روڈ پر قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ محمد احسن شہید نے سال 2025 کی مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے سال 2025 کے دوران غفلت، لاپرواہی، اوورلوڈنگ، غیر قانونی گیس سلنڈر نصب گاڑیوں اور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے کل 387 مقدمات درج کیے ۔اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 22,022 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔

جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 16 لاکھ 25 ہزار 550 روپے بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں