میانوالی پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری
میانوالی (نامہ نگار) میانوالی پولیس کی جانب سے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جس کے مطابق ضلع میں دہشت گردی، جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 750 مقدمات درج کیے گئے ۔ قتل کے 100 مقدمات میں سے 93 کو یکسو کیا گیا جبکہ 12 اندھے قتل کے مقدمات میں 9 کیسز ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2024 کے دوران میانوالی میں دہشت گردی کے 9 حملوں میں 24 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ سال 2025 میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔