لنڈگینگ کے کارندے کی بھتہ وصولی کیلئے تاجر کو دھمکیاں

لنڈگینگ کے کارندے کی بھتہ  وصولی کیلئے تاجر کو دھمکیاں

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لُنڈگینگ کے موسی ٰلُنڈ کی نواز آباد کے رہائشی تاجر ارشد منظور کوبھتہ وصولی کیلئے فون پر دھمکیاں۔

موسی لُنڈ نے ارشد منظور سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی 50 ایکڑ اراضی کے علاوہ پانچ آئل ٹینکر، دو پٹرول پمپ اور آٹا چکی کے مالکان ہونے کے ناطے بھتہ ادا کریں ورنہ رنگ محل احمدپور لمہ کے رہائشی فیضان شیخ کی طرز پر ان پر حملہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیضان شیخ کے دفتر پر حملہ بھی لُنڈگینگ نے ہی کیا تھاجس میں ہینڈ گرنیڈ استعمال کی گیا تھا اور پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد شہریوں نے ضلع پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خور گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ کاروباری حضرات اور عوام محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں