شاہ پور صدر:مین بازار میں دکان سے قیمتی موبائل فون چوری

شاہ پور صدر:مین بازار میں دکان  سے قیمتی موبائل فون چوری

شاہ پور صدر (نامہ نگار) مین بازار شاہ پور صدر میں نامعلوم افراد نے ایک دکاندار کی دکان سے سیلز مین کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دکاندار بادشاہ خان کی دکان پر موجود واجد نامی سیلز مین کا موبائل فون، جس کی مالیت 36 ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، نامعلوم افراد چرا کر لے گئے ۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے واجد کے والد امتیاز حسین سکنہ مدینہ ٹاؤن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں