کار کے سودے میں چیک ڈس آنر، مقدمہ درج کر لیا گیا
شاہ پور صدر (نامہ نگار) پولیس تھانہ شاہ پور نے کار کے سودے میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مدعی غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ حسن سیف اللہ نے اس سے ایک عدد کار پانچ لاکھ دس ہزار روپے میں خریدی۔ ملزم نے تین لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جبکہ باقی دو لاکھ دس ہزار روپے کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کی مہلت لی۔بعد ازاں کیش نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔