اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل  ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے گزشتہ شب اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، مردانہ وارڈ سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں