ہرنولی پولیس کی کارروائی، چار ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

ہرنولی پولیس کی کارروائی، چار  ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ہرنولی پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ہرنولی نے دوران چیکنگ انعام اللہ سے ریپیٹر 12 بور، سبطین شاہ اور احسان اللہ سے دو پسٹل 30 بور جبکہ محمد ساجد سے بندوق 12 بور برآمد کی۔ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر چاروں کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں