77بر س گز ر گئے ،اقوا م متحد ہ کا کشمیریوں سے وعدہ پورا نہ ہو سکا، انجینئر مولانا سلیم

77بر س گز ر گئے ،اقوا م متحد ہ کا کشمیریوں  سے وعدہ پورا نہ ہو سکا، انجینئر مولانا سلیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ 5جنور ی 1949کو اقوا م متحد ہ نے مسئلہ کشمیر کے منصفا نہ حل کیلئے اہل کشمیر کو آز اد انہ اور منصفا نہ ریفر نڈ م کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر نے کی قرارً دار منظور کی تھی۔

 مگر 77بر س گز ر جانے کے بعد اقوا م متحد ہ کا کشمیریوں سے کیا گیا یہ وعدہ پورا نہ ہو ا مقبوضہ وا د ی آ ج بھی انصاف کی منتظر ہے 5اگست2019کو بھا رت کی فسطا ئی مو د ی سر کا ر نے آر ٹیکل 370کے خاتمہ کے غیر قانو نی اقدا م سے خطے کی صورتحا ل کو مز ید سنگین بنا د یا ہے آ ج کشمیر سمیت پور ے پاکستا ن میں یو م حق خود اراد یت ا س امید اور مطالبے کے ساتھ منا یا جا ر ہا جب تک کشمیر کا مسئلہ منصفا نہ طور پر حل نہیں ہو تا ا س خطے میں ا من سکو ن نہیں ہو سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں