شاپنگ پر آئی خواتین کی نماز گاہ تاحال فعال نہ ہوسکی

شاپنگ پر آئی خواتین کی نماز گاہ تاحال فعال نہ ہوسکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خریداری کے لیے آنے والی خواتین کے لیے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے دفتر میں تعمیر کی جانے والی نمازگاہ تا حال فعال نہ ہو سکی جسے واسا نے اپنا دفتر بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

 جبکہ تعمیر ہوئے دو ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے حکومت کی ہدایت پر خریداری کے لیے آنے والی خواتین کے نماز کی ادائیگی کے لیے نمازگاہ مخیر حضرات کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی جس کو چالو کرنے کیلئے تاجروں نے دوبارافتتاح کرنے کی کوشش کی جسے انتظامیہ نے روک دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں