کندیاں موڑ پر حفاظتی جنگلہ نصب نہ ہو سکا، حادثے کا خطرہ
کندیاں موڑ پر حفاظتی جنگلہ نصب نہ ہو سکا، حادثے کا خطرہ علاقہ مکینوں اور مسافروں کا متعلقہ محکموں کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار
کندیاں (نمائندہ دنیا) محکمہ ایریگیشن اور محکمہ ہائی وے میانوالی کی مبینہ غفلت ایک بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن چکی ہے ۔ ضلع کی انتہائی مصروف میانوالی، مظفرگڑھ شاہراہ پر کندیاں موڑ کے قریب ہرنولی راجباہ کے مقام پر تاحال حفاظتی جنگلہ نصب نہیں کیا جا سکا۔ ان دنوں شدید دھند کے باعث حدِ نظر پہلے ہی محدود ہو چکی ہے ، ایسے میں بغیر حفاظتی جنگلے کے یہ مقام ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے کھلا خطرہ بن گیا ہے ۔ معمولی سی لغزش یا گاڑی کے بے قابو ہونے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں اور مسافروں نے متعلقہ محکموں کی اس غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حفاظتی جنگلہ نصب کیا جائے اور سڑک کے اس خطرناک حصے پر نمایاں سائن بورڈز بھی لگائے جائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔