جوہرآباد کی مرکزی سڑکیں خستہ حال، ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں،ملک عدیل

 جوہرآباد کی مرکزی سڑکیں خستہ  حال، ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری  کیے جائیں،ملک عدیل

خوشاب (نمائندہ دنیا) معروف سماجی شخصیت اور جوہرآباد کے مقبول نوجوان ملک عدیل نے مین بازار جوہرآباد کی دو رویہ سڑکوں کی ابتر حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں مگر شہر کے عین مرکز میں موجود بدترین سڑکیں کسی کو نظر نہیں آتیں۔ملک عدیل نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں لنک روڈز کی تعمیر جاری ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد کی اندرونی سڑکیں مکمل طور پر نظر انداز کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوہرآباد کی چار بڑی اندرونی سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں