ناجائز اسلحہ برآمد،گاڑی میں سلنڈر لگانے پر 3افراد گرفتار

ناجائز اسلحہ برآمد،گاڑی میں  سلنڈر لگانے پر 3افراد گرفتار

کالاباغ (نمائندہ دنیا ) تھانہ کالاباغ پولیس نے 3 ملز م گرفتار کر کے 2 کلاشنکوفیں برآمد کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کالاباغ نے دوران چیکنگ عامر سہیل سے کلاشنکوف اور طاہر سے کلاشنکوف برآمد کی، دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ گل رائف کو گاڑی میں غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں