میونسپل کمیٹی بھیرہ کی حدود کا تعین ،لسٹیں آج آویزاں کی جائینگی

میونسپل کمیٹی بھیرہ کی حدود کا تعین ،لسٹیں آج آویزاں کی جائینگی

عوام تجاویز اور اعتراضات 14 جنوری تک اے سی آفس جمع کرا سکیں گے 21جنوری تک سماعت مکمل ،24جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا

بھیرہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ڈیمارکیشن آفیسر سرگودھا کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی بھیرہ کی ابتدائی حدود کا تعین کر لیا گیا ہے ۔ عوامی آگاہی کے لیے یہ حد بندیاں آج 7 جنوری کو اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر کے باہر نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائیں گی عوام ان حد بندیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور اعتراضات 14 جنوری تک جمع کرا سکیں گے ، جبکہ اعتراضات کی سماعت 21 جنوری تک مکمل کی جائے گی۔ بعد ازاں 24 جنوری کو حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی 2022ء کی حدود کو برقرار رکھا گیا ہے ، جن میں یونین کونسل علی پور سیداں کے اربن ایریا اور زین پور، جبکہ یونین کونسل فتح گڑھ کے اربن ایریا اور شیخ پور کہنہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں