گھر میں سوئی 17سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گھر میں سوئی 17سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیاچک نمبر103جنوبی میں علشبہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ،مقدمہ درج
46اڈا(نمائندہ دنیا )46اڈا تھانہ عطاشہید کے علاقہ چک نمبر103جنوبی میں رات کو گھر میں سوئی 17سالہ علشبہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔علشبہ کو نامعلوم وجوہات کی بناپرقتل کیا گیا پولیس تھانہ عطاشہید نے لڑکی کے والد محمد انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور مقتولہ کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائکے حوالہ کردی۔