ٹریفک حادثے میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ، پولیس افسران کا ٹراما سنٹر کا دورہ،عیادت کی
میانوالی (نامہ نگار) میانوالی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مقصود الرحمن کے روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے پر پولیس افسران نے ٹراما سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر آر آئی پولیس لائنز انسپکٹر ضرار خان اور لائنز آفیسر سب انسپکٹر نور خان نے ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی، علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔