اشتہاری مجرم گرفتار، والی بال میچ جوا کرانے والا پکڑا گیا

 اشتہاری مجرم گرفتار، والی بال  میچ جوا کرانے والا پکڑا گیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر کندیاں پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔

تھانہ کندیاں نے رابری اور پولیس مقابلہ کے 7 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم عباس عرف بالی ولد نور دین سکنہ چک نمبر 2 ڈی بی کو گرفتار کر لیا۔ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے والی بال میچ پر جوا کرانے والے جواری محمد فراز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے وٹک رقم 45 ہزار روپے اور موبائل فون مالیتی 55 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں