یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایرن کی انٹرنیشنل یونیورسٹی چاہ بہار میں تعاون کا معاہدہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایرن کی انٹرنیشنل یونیورسٹی چاہ بہار کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور وائس چانسلر انٹرنیشنل یونیورسٹی آف چاہ بہار ڈاکٹر عبدالغفور بادپا نے دستخط کیے ۔اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے ،تحقیقی اشاعتوں، کانفرنسز، سیمینارز اور مختصر تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اسی طرح مینجمنٹ، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و سماجی علوم، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔