کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ناقص صفائی پر برہم

کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ناقص صفائی پر برہم

ایمرجنسی ، ایمرجنسی پولیس کاؤنٹر،ایکسرے روم کا معائنہ،مریضوں سے ملاقات صفائی ،صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی بہتر بنا نے کا حکم دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری طور پر بہتر بنانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

کمشنر سرگودہا نے ایمرجنسی بلاک، ایمرجنسی پولیس کاؤنٹر اور ایکسرے روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، علاج کے عمل اور عملے کے رویے بارے آگاہی حاصل کی۔ کمشنر سرگودہا نے ہسپتال کے میڈیکل اسٹور کا بھی دورہ کیا، جہاں ادویات کی فہرست، دستیاب اسٹاک اور اب تک مریضوں کو فراہم کی گئی ادویات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ کسی مریض کو دوا کے لیے باہر نہ بھیجا جائے اور تمام بنیادی ادویات ہر وقت دستیاب ہونی چاہئیں،بعدازاں کمشنر شوکت علی نے رحمت للعالمین بلاک کا تفصیلی معائنہ کیا اور دس بیڈز پر مشتمل نئے آئی سی یو بلاک کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج اور ادویات کی فراہمی سے متعلق آگاہی لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں