واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
شہر کے مین روڈز، گلی محلوں اور نالوں کی صفائی ،سیوریج کی بہتری شروع کر دی پورے شہر میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں،جہانزیب حسین لابر
خوشاب (نمائندہ دنیا) واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی اور ستھرا پنجاب کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خوشاب شہر کے مین روڈز، گلی محلوں اور نالوں کی صفائی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ محلہ توحیدآباد سمیت پورے شہر میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔