ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ہیلتھ اور ایجوکیشن کونسل کے اجلاس

ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ہیلتھ اور ایجوکیشن کونسل کے اجلاس

سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات اور علاج معالجے کے نظام کا جائزہضلع کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار ، درپیش مسائل پرتفصیلی غور

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کی زیرِ صدارت ہیلتھ کونسل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کے اجلاس ہوئے ،ہیلتھ کونسل اجلاس کے دوران ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال،سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات اور علاج معالجے کے نظام کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی،عملے کی مکمل حاضری،ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور صفائی و ستھرائی کے نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر نے اجلاس کو ہسپتال میں موجود سہولیات،درپیش انتظامی و فنی مسائل اور مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شازیہ توصیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ویمن نگہت جمیل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چاہ چمنی کی ہیڈ مسٹریس اور دیگر ٹیچرز اور سکول کونسل کے ممبران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران ضلع میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے ،طلبہ کے تعلیمی ماحول اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں