ہینڈ پمپس ختم جدید فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا حکم

ہینڈ پمپس ختم جدید فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا حکم

لاہور روڈ پر باب سرگودہا سے 47 پل فلائی اوور تک درختوں پر آرائشی لائٹس لگانے کے اقدامات ، شاہراہوں پر ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ نصب کئے جائیں،کمشنر کی ہدایات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے شہر میں لگے ہینڈ پمپس ختم کر کے ان کی جگہ جدید فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے کہا کہ جب ت ک فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہو جاتے ، ان ہینڈ پمپوں کو کارڈن آف رکھا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے اور اس میں مزید بہتری لائی جا سکے ۔ کمشنر نے لاہور روڈ پر باب سرگودہا سے 47 پل فلائی اوور تک درختوں پر آرائشی لائٹس لگانے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے پی ایچ اے کو شہر کی دیگر اہم اور مصروف شاہراہوں جن میں کچہری روڈ، جیل روڈ سمیت دیگر سڑکیں شامل ہیں، وہاں ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ نصب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ ہدایات کمشنر نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جاری کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد، ایم ڈی واسا ابوبکر عمر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی او ایم سی ماجد بن احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران، ایکسین فیسکو مظہر ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شوکت علی نے گرین بیلٹس کی حالت بہتر بنانے اور شہر کی مجموعی صفائی و خوبصورتی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی او ایم سی کو مختلف شعبہ جات کے بقایاجات کی ریکوری ایک ماہ کے اندر یقینی بنانے کا ٹاسک دیا۔کمشنر نے شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک کے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ۔ کمشنر شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے ، تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں اور عوام کو عملی ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں