تحصیل بار پپلاں کے انتخابات مکمل، عبدالمجید جوڑا صدر منتخب

تحصیل بار پپلاں کے انتخابات  مکمل، عبدالمجید جوڑا صدر منتخب

کندیاں (نمائندہ دنیا)تحصیل بار پپلاں کے سال 2026کیلئے انتخابات جوڈیشل کمپلیکس ہرنولی موڑ میں مکمل ہو گئے ۔

دو پینلز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس میں 106ووٹرز میں سے 90نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔نتائج کے مطابق واہگہ گروپ کے امیدوار عبدالمجید جوڑا 64 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ، جبکہ ان کے پینل نے مجموعی کامیابی حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں کو وکلاء برادری اور سینئر وکلانے مبارکباد دی اور تحصیل بار پپلاں کی بہتری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں