سرکاری سکول بیچ کر غریب بچوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے :احمد شیر خان
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)پنجاب ٹیچرز یونین کے جوائنٹ سیکرٹری اور ضلعی صدر میانوالی احمد شیر خان نے سرکاری اسکولوں کی نجکاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری صرف اساتذہ کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ، جس کے منفی اثرات سب سے زیادہ غریب عوام پر مرتب ہوں گے ۔احمد شیر خان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری ادارے نجکاری کی نذر ہوتے ہیں تو اس کا براہِ راست نقصان غریب طبقے کو ہوتا ہے ۔ حکومت سرکاری سکول فروخت کر کے غریب بچوں کے لیے مفت تعلیم کے دروازے بند کر رہی ہے ۔