فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے :عمر حیات ودیگر
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)ماہرِ تعلیم عمر حیات خان، نوجوان شعیب خان، عامر خان اور ندیم کامش نے فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کو اسلام سے بغض قرار دیا ہے ۔
مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی خاموشی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے ،یورپ اور دیگر ممالک دنیا میں کسی جانور کے مرنے پر بھی کئی دن میڈیا پر پروگرام نشر کرتے ہیں، مگر کشمیر اور اب فلسطین میں نہتے بچوں کے قتلِ عام پر مکمل خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے بھی کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ رہی۔،فلسطین کے معصوم بچوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔