ہڑتال کے حوالہ سے ابھی کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا ،ناصر محمود سہگل

 ہڑتال کے حوالہ سے ابھی کوئی لائحہ  عمل سامنے نہیں آیا ،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے۔۔

 کہ 16جنوری کی ہڑتال کے حوالہ سے ابھی کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جونہی مرکزی قیادت کی جانب سے کوئی کال آئی تو مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گیکیونکہ مہنگائی بھی روزگار اور مختلف محکموں کی جانب سے تاجروں کے ساتھ نارواں سلوک کے باعث اگر 16 تاریخ کی ہڑتال کا اعلان ہوا تو اس پر عمل درآمد کیا جائے گا کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم طبقہ تاجر ہے جو مختلف محکموں کے زیر عتاب ہے ۔ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ حکومت سے تعاون کریں مگر حکومت کی جانب سے تاجروں کے ساتھ نارواں سلوک کرنا ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہم مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے دارومدار تاجروں کے ٹیکسوں پر اور سب سے زیادہ ٹیکس بھی تاجر ادا کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ عتاب کا نشانہ بھی تاجر ہی بن رہے ہیں ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اگر حکومت نے یہی رویہ اختیار کیا تو مجبوراً ہم مشترکہ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کریں گے 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں