خواتین کے گھریلو و چھوٹے کاروبار کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں:نائلہ مشتاق

 خواتین کے گھریلو و چھوٹے کاروبار کیلئے  ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں:نائلہ مشتاق

میانوالی (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پپلاں بار ایسوسی ایشن مسز نائلہ مشتاق احمد دھون نے کہا ہے کہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کیلئے ہنگامی اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ملکی آبادی کا تقریباً نصف خواتین پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج خواتین ڈاکٹر، انجینئر، وکیل سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ چھوٹے شہروں میں گھریلو سطح پر کاروبار کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی اس طرح نہیں کی جا رہی جس کی وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مینا بازار اور دیگر مقامات پر خواتین، بالخصوص گھریلو کاروبار کرنے والی خواتین کیلئے رعایتی نرخوں پر اسٹالز فراہم کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں