وزیر اعلیٰ پنجاب معیار تعلیم کو فروغ دے رہی ہیں ،شیخ نعیم طاہر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ڈو یژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز تعلیم کے میدان میں موثر اور مثبت اقدامات کر کے معیار تعلیم کو فروغ دے رہی ہیں۔
جس میں نوازشریف سینٹر آف ایکسیلنس بچوں کی ہمہ جہت تربیت، جدید سکلز اور جسمانی نشوونما کے لیے ایک مثالی ادارے کے طور پر سامنے آیا جہاں ونٹر کیمپ میں بچوں کا جوش و خروش اور ان کی متنوع صلاحیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ صرف کتابی علم نہیں بلکہ عملی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔