مہر فیصل احمد سیال سلانوالی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
مہر فیصل احمد سیال سلانوالی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب مہر فیصل احمد سیال ایڈووکیٹ کے 65ووٹ ‘ رانا مصور علی جنرل سیکرٹری منتخب
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ، جس میں مہر فیصل احمد سیال ایڈووکیٹ 65ووٹ لے کر صدر جبکہ رانا مصور علی ایڈووکیٹ 61ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔الیکشن چیئرمین ملک عبدالرشید اعوان ایڈووکیٹ کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں کل 126میں سے 117ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ صدارت کے امیدوار چوہدری وسیم طارق 52ووٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار رانا امتیاز 56ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ کامیابی کے بعد وکلاء نے مٹھائی تقسیم کی اور خوشی کا اظہار کیا۔