میانوالی میں دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش زخمی

 میانوالی میں دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش زخمی

عطا رسول سے 12ہزار کا راشن اور5ہزار روپے چھین لئے‘مزاحمت پر فائرنگزخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

میانوالی (نامہ نگار)نصیر والا پپلاں میں دن دیہاڑے خونی ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ایک محنت کش مزدور کو زخمی کر دیا۔ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عطاء رسول نامی محنت کش سے 12ہزار روپے کا راشن اور 5ہزار روپے نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں