چشمہ بارڈر چیک پوسٹ پر کارروائی قمار بازی کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار

چشمہ بارڈر چیک پوسٹ پر کارروائی  قمار بازی کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا)بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر دورانِ چیکنگ ای پولیس ایپلیکیشن کی مدد سے تھانہ کندیاں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

اشتہاری محمد شریف سکنہ چک نمبر 4 ڈی بی کندیاں کو گرفتار کیا، جو تھانہ کینٹ کے قمار بازی ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کو تھانہ کندیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں