غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج

  غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کندیاں (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ ہرنولی نے دوران چیکنگ محمد فیاض سے پسٹل 30 بور برآمد کیا، جس کا وہ اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں