مڈھ رانجھا 10کلو آٹا کی پیکنگ والے تھیلے نایاب ہوگئے

مڈھ رانجھا 10کلو آٹا کی پیکنگ والے تھیلے نایاب ہوگئے

15کلو آٹا کی پیکنگ والے تھیلے کی مہنگے داموں فروخت کی جار ہی ہےآٹا کی قیمتوں میں اضافہ کی باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری پریشان

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا 10کلو آٹا کی پیکنگ والے تھیلے نایاب ہوگئے ۔15کلو آٹا کی پیکنگ والے تھیلے کی مہنگے داموں فروخت جاری ۔مڈھ رانجھامیں 10کلو آٹا کی پیکنگ والا تھیلا کسی دوکان سے نہیں مل رہا ہے جبکہ15کلو آٹا والا تھیلا مہنگے دامو ں میں 1850روپے میں فروخت ہورہا ہے جو مزدور طبقہ و عام آدمی مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کی باعث روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھاسے مطالبہ کیا ہے کہ مڈھ رانجھا میں 10کلو آٹا کے تھیلے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں