رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ذ یشان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رکشے میں اس کے ساتھ سفر کرنے والی نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر اس کے بیگ میں سے موبائل فون اور نقدی چوری کر لی اور موقع سے فرار ہوگئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔